اولاد کی کمائی میں باپ کا حصہ
سوال:میں نے سنا ہے کہ اولاد جو کچھ کماتی ہے اس میں والدین کابھی حصہ ہوتا ہے۔میرے والد غریب اورکمزورہیں ۔میں کراچی آیا ہوں ،یہاں تعلم حاصل کی اور اس کے بعد ملازمت شروع کی ۔ملازمت کے علاوہ میں فارغ وقت میں پڑھاتا بھی ہوں اور والدین کو بھی خرچ بھیجتا ہوں۔سوال یہ ہے کہ میری کمائی میرے والد کی ہے؟
جواب:۔آپ کی کمائی آپ کی ہے اوروالدکا اس میں حصہ نہیں ہے البتہ والد اگر نادارہے تو ان کا خرچہ آپ پر لازم ہے۔