جی پی فنڈ میں بھائی شریک نہ ہوں گے



 
سوال :۔میں ایک سرکاری ملازم ہوں ۔ہر ماں میری تنخوا سے جی پی فنڈ کی مد میں کٹوتی ہوتی ہے جوکہ ریٹائرمنٹ کے وقت مجھے ملی گی۔ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ اکھٹا رہتا ہوں۔ اگر ریٹائرمنٹ سے پہلے ہم بھا ئی  الگ ہو جاتے ہیں تو میرے جی پی فنڈ میں بھائیوں کا حصہ ہے یا نہیں؟
 
جواب:۔مذکورہ فنڈ آپ کی تنہا ملکیت ہوگا اور بھائیوں کو اس میں مطالبہ کاحق نہ ہوگا۔ درر الحكام شرح مجلة الأحكام (مادہ ؛1192،ط:داراللکتب العلمیہ)