روزے کی حالت میں شوگرٹیسٹ کروانا
سوال:کیاشوگرکامریض روزے کی حالت میں شوگرٹیسٹ کرواسکتاہے ؟ خون کے نکلنے سے روزے پرکوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
جواب:۔خون کے نکلنے سے روزے پرکوئی اثر نہیں پڑتا،روزے میں شوگرٹیسٹ کروانادرست ہے۔(بدائع الصنائع،2/92،ط:ایچ ایم سعید)