تراویح کی بقیہ رکعتیں کب قضاکریں
سوال:۔ مکرمی جناب! اگر تراویح میں کچھ تاخیر سے آنے کی وجہ سے تراویح کی کچھ رکعتیں رہ جائیں اور باقی رکعتیں امام کے ساتھ پڑھ لے تو جو رکعتیں رہ گئیں ہیں ان کی قضاء کب کرے؟ آیا امام کے ساتھ پہلے وتر پڑھے بعد میں قضا کرے یا پہلے تراویح مکمل کرے پھر اپنی وتر پڑھ لے، جلد جواب دے دیں اللہ آپ کو اجر دے۔(یاسین ملک، حیدر آباد)
جواب:۔ تراویح کی جو رکعتیں رہ جائیں تواگر چار رکعت کے بعد امام کچھ وقت کے لیے بیٹھتا ہے تو اس وقت پڑھ لیں ،اگر موقع نہ ملے تو تراویح ختم ہونے کے بعد پہلے امام کے ساتھ باجماعت وتر میں شامل ہوجائیں ، اور بعد میں بقیہ تراویح مکمل کرلیں ۔شامی(2/43)