گریجویٹی کا حکم



 
سوال:۔ شوہر گورنمنٹ پاکستان کا ملازم تھا۔ شوہرکے انتقال کے بعد گورنمنٹ سے ملنے والی گریجویٹی کی رقم صرف بیوی کی ملکیت ہوتی ہے یا پھر تمام اولاد بمعہ بیوی کے شرعی طریقہ سے حصہ دار ہیں۔ دو بیٹے حیات اور ایک بیٹے کا انتقال ہو چکا ہے لیکن اس کی بیوی اور دو بیٹے ہیں۔ یعنی تین بیٹے اور چار بیٹیاں۔ شرعی حصے کیسے ہوںگے۔(محمد ظفر)
 
جواب:   ادارے کی طرف سے مرحوم کو جو مختلف فنڈ زملتے ہیں ان میں یہ تفصیل ہے کہ جی پی فنڈ کی مد میں جو رقم ملتی  ہے وہ  تمام ورثاء میں میراث کے قاعدے کےمطابق تقسیم ہوگی۔  گریجویٹی اور پنشن کے نام سے  یا بطورِ امداد کے جو رقم ملے   وہ جس کے نام پر جاری ہو وہی اس کا مالک ہوگا۔ جس بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے ،اس  کا انتقال والد کی حیات میں ہواہے یا بعد میں ؟  دونوں صورتوں میں ترکہ کی تقسیم مختلف ہوگی، وضاحت دے کردوبارہ دریافت کرلیا جائے۔