پاؤں میں لگی دوا کے وقت وضو کا حکم



سوال :- آج کل سردی  کے موسم میں بعض لوگوں کے خشکی کے باعث یا کسی بیماری کی وجہ سے پاؤں پھٹ جاتے ہیں  ، جس میں پٹرولیم جیلی یا دوا وغیرہ لگا لیتے ہیں   جس سے وہ پھٹن دوا سے بھر جاتی ہے اور جب وضو کیا جاتا ہے تو پانی اس پھٹن میں داخل نہیں ہوتا  کیا ایسی صورت میں  وضو جائز ہوجائے گا ؟کیا دوا ہٹانے کی ضرورت نہیں ہوگی ؟ ( اصغر حیدرآباد )
 
جواب :-  پھٹن میں اگر دوا بھر  لی جائے تو وضو کرتے وقت پانی بہانا کافی ہے دوا ہٹانا ضروری نہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ وضو کرنے بعد دوائی لگائی جائے ۔( ردالمحتار علی الدر المختار:  1/ 218 ۔ خلاصۃ الفتاویٰ: 1/ 23)