مکروہ تحریمی اور حرام کافرق
سوال :- مسائل کی کتابوں میں بعض جگہوں پر" حرام" لکھا ہوتا ہے اور بعض چیزوں کے متعلق" مکروہ تحریمی"لکھا ہوتا ہے۔دونوں کے درمیان کیا فرق ہے۔ ( عمران اسلم )
جواب ۔فرض اور واجب کاجو فرق ہے،اسی طرح کافرق حرام اور مکروہ تحریمی کے درمیان میں بھی سمجھنا چاہیے۔فنی اعتبارسے مکروہ تحریمی حرام سے کچھ کم درجہ ہے مگر بچنا دونوں سے واجب ہے اور مکروہ تحریمی کو جان بوجھ کرناحرام ہے۔ ( ردالمحتار علی الدر ، کتاب الحظر والاباحۃ 6/337۔ عالمگیری ، کتاب الکراہیۃ : 5/308)