پٹی پر مسح
سوال :- پٹی پر مسح کرنے کے متعلق شریعت کا کیاحکم ہے ؟ میں نے ایک صاحب کو دیکھا کہ وضو کررہے تھے پاؤں پرپٹی بندھی ہوئی تھی ، انہوں نے اس پر مسح کیا اور باقی پاؤں کو دھویا اگر ایسا کرناجائز ہے تو کتنے دن تک مسح کرسکتے ہیں ( شمیم ، لاہور )
جواب :- پٹی پر بھی مسح کیا جاسکتا ہے اگرزخم پرپٹی بندھی ہوئی ہواورپٹی کھول کرزخم کی جگہ کو دھونے یا اس پرمسح کرنےسےبیماری یا زخم بڑھنےکااندیش ہ ہوتوپٹی کےاوپرمسح کرلینادرست ہے۔پٹی پرمسح کی کوئی مدت متعین نہیں،جب تک زخم ٹھیک نہ ہوپٹی پرمسح کرناجائز ہے۔(فتاوی ٰ شامی 1/281۔بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع : 2/14)