شادی بیاہ کے موقع پر فائرنگ کرنا



سوال:-1 -شادی  بیاہ کے موقع پر ہمارے ہاں رواج ہے کہ ہوائی فائرنگ ہوتیہے ، اکثر یہ گولیاں لوگوں کو لگ جاتی ہیں اور وہ مرجاتے ہیں یامفلوج ہوجاتے ہیں،ثواب اور گناہ کے لحاظ سے  گولی چلانے والے اور لگنے والے کا کیاحکم ہے ؟

2- مجھے یہاں آئے ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں میں  اچھی اسٹڈی کرنا چاہتی ہوں اس کے لئے میں اپنی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ چاہتی ہوںمجھے کوئی وظیفہ بتاکر مدد کیجئے ۔ میں اپنا نام  پبلش نہیں کرانا چاہتی ۔

جواب :- 1- شادی بیاہ کے موقع پر  ہوائی فائرنگ ،آتش بازی  اورپٹاخے بازی اسراف   میں داخل  ہیں   اوریہ اعمال اکثر اوقات  جانی ومالی نقصان کا باعث  بھی بن جاتے ہیں  اس وجہ سے ناجائز ہیں ۔ہمارے ملک میں اس قسم کے قوانین موجود ہیں کہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ یا پٹاخے بازی نہ خود تقریب کا منتظم کر سکتا ہے، نہ ہی کسی اورکو اس کی اجازت دے سکتا ہے،مگرعمل درآمد نہ ہوتو قانون کا ہونااورنہ ہونا برابر ہوجاتا ہے۔

2- حافظہبڑھانے کے لیے  قرآنی دعا "  رَبِّ زِدْ نِیْ عِلْماً" کثرت سے پڑھیں نیز سورہ کوثر کا کثرت سے پڑھنا بھی نہایت مفید ہے ۔