سفر کی حالت میں روزہ رکھنا



سوال :- سفر  کی حالت میں روزہ کا کیا حکم ہے ؟ ہم نے کسی سے سنا ہے کہ سفرمیں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ؟( راحیل ہاشمانی )

جواب :- مسافرکے لیے یعنی جو شخص  سفر میں ہو تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنا جائز ہے لیکن بعد میں اس کی قضا کر لے ، البتہ اگر مسافر کو روزہ سے کوئی تکلیف نہ ہو تو روزہ رکھ لینا بہتر ہے البتہ اگر راستہ میں روزہ کی وجہ سے تکلیف اور پریشانی کا اندیشہ ہو تو ایسے وقت میں روزہ نہ رکھنا بہتر ہے۔ (رد المحتار علی الدر  ٣س/٤٦٢،٤٦٥،٤٦٦۔ بدائع الصنائع 2/245)