چوری کی چیز خریدنا
سوال :- ایک مسئلہ میں آپ کی رہنمائی درکار ہے ۔ایک شخص عادی چور ہے ،وہ چیز چوری کرتا ہے کہ اس سے کوئی شخص وہ چیز آدھی قیمت میں خریدلے آپ وہی چیز آدھی قیمت میں خرید سکتےہیں یا نہیں ، حرام ہے ؟ چور سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔ ( رابعہ بصری )
جواب :- چوری کا مال کم یا زیادہ قیمت پر خریدنا جائز نہیں اوراگر خریدلیا تو خریدنے والا مالک نہیں بنے گا۔ایسا مال اصل مالک کو لوٹانا لازم ہے۔ (کفایت المفتی : 2/220، فتاویٰ شامی : 5/98)