وضو کے متعلق وسوسے
سوال :-مجھے وضو کے معاملے میں شک اور وسوسے کی بیماری ہے۔ وضوکرتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ دوران وضو ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ گیا ہے۔ یہ شک اتنا تنگ کرتا ہے کہ وضو کرنے میں ایک یا دو گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ اگر ایسی صورت میں،ایک مرتبہ وضو کروں،چاہے اس کے دوران وضو ٹوٹنے کا اندیشہ کیوں نہ ہو اور نماز پڑھ لوں، پھر اگلی نماز سے پہلے دوبارہ وضو کرلوں تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟(عرفان احمد،ملتان)
جواب :- آپ وضو کریں اور جلدی سے کریں اورصرف ایک ہی مرتبہ کریں اور اس کے بعد اپنے آپ کو باوضو سمجھیں اور وسوسوں کی طرف بالکل دھیان نہ دیں۔