فروخت کنندہ کو دوبارہ بیچنے کی شرط پر بیچنا



سوال:۔میں نے بیس برس پہلے ایک زمین خریدی، مگر اس کے کاغذات نامکمل تھے،صرف اسٹام ہوا تھا،اور قرآن پاک کے تحت فیصلہ ہوا تھا کہ آپ جب بھی زمین فروخت کریں گے،واپس ہمیں ہی کو فروخت کریں گے،اب ہم اپنی زمین فروخت کرنا چاہتے ہیں،مسئلہ یہ ہے کہ جس سے معاہدہ ہوا تھا کہ صرف ان ہی کو فروخت کریں گے، لیکن اب ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہی زمین واپس خرید سکیں۔نہ ہی ہمیں وہ زمین کسی دوسری پارٹی کو فروخت کرنے دیتے ہیں،اگر ہم زمین فروخت کی بات کرتے ہیں تو وہ ہم سے جھگڑا کرتے ہیں۔شرعی حوالے سے ہمیں اس کا حل بتائیں(ساجد بٹ)


جواب :۔واپسی کی شرط پر خریداری کا جو معاہدہ ہواتھا وہ شرعا درست نہیں تھا ، اس کا ختم کرنا واجب ہے ۔ختم کرنے کی صورت یہ ہے کہ دونوں پارٹیاں معاہدے سے پہلے کی پوزیشن پر آجائیں یعنی آپ زمین لوٹادیں اور وہ صاحب آپ کو قیمت واپس کردیں،وہی قیمت جو انہوں نے وصول کی تھی ،چونکہ وہی پرانی قیمت آپ کو واپس کی جائے گی اس لیے ممکن ہے کہ وہ صاحب آپ کو قیمت لوٹادیں۔