خواتین کا ناپاکی کے ایام میں تسبیح وغیرہ پڑھنا
سوال:۔خواتین مخصوص ایام میں تسبیح وغیرہ ہاتھ میں لے سکتی ہیں؟نیز ان ایام میں دعا یا درود وغیرہ پڑھ سکتی ہیں؟
جواب:خواتین اپنے مخصوص ایام میں تسبیح ہاتھ میں لے کر پڑھ سکتیں ہیں نیزان ایام میں قرآن کریم کی تلاوت کے علاوہ موقع ومحل کی مسنون دعائیں ،ذکرواذکار اور وظیفہ بھی پڑھ سکتی ہیں ۔قرآن وحدیث کی دعائیں بھی اگردعاکی نیت سے پڑھناچاہیں توپڑھ سکتی ہیں۔(اعلاء السنن،1/266،ط:ادارۃ القرآن۔الفتاویٰ الہندیہ،1/38،ط:رشیدیہ۔الہدایہ،1/64)