ایصال ثواب کا حکم



سوال:-کیاہم  درود شریف اور مختلف قرآنی آیات کا ورد کر کے اس کا ثواب اپنے کسی عزیز و اقارب (مرحوم)کو بخش سکتے ہیں؟(دین محمد عزیز کوئٹہ)

جواب :- قرآن شریف  یا درود شریف پڑھ کر  ایصال ثواب کرنا جائز ہے ۔ پڑھنے والے کو ثواب ملتا ہے اور  جس کو بخشا جائے اس کو فائدہ  ہوتا ہے۔ (رد المحتار علی الدر المختار: 2/243۔ البحر الرائق : 3/105)