کیا اعتکاف کےلیے نیت ضروری ہے؟



سوال: کیا دیگر اعمال کی طرح اعتکاف کے لئے بھی نیت کرنا ضروری ہے؟(محمد سلیم،ملتان)

جواب:۔اعتکاف عبادت ہے اور قاعدہ ہے کہ عبادت کےلیے نیت شرط ہوتی ہے۔اعتکاف  کی نیت یہی ہےکہ اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہوجائے اوراگر زبان سے بھی کہہ دے کہ میں دس دن کےاعتکاف کی نیت کرتا ہوں تو بہترہے۔