شوہر کا بیوی کو روزہ توڑنے پر مجبور کرنا



سوال:۔ کیا شوہر اپنی بیوی کو روزہ توڑنے کے لئے مجبور کر سکتا ہے؟؟


جواب:۔رمضان شریف کا روزرہ تو توڑنے پر مجبور نہیں کرسکتا البتہ نفل روزے میں یہ تفصیل ہے کہ اگر شوہر موجود ہے اورمریض نہیں ہے اورروزرہ یا احرام کی حالت میں بھی نہیں ہے اور بیوی نے اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھ لیا ہے تو شوہر اسے توڑنے پر مجبور کرسکتا ہے۔اگر توڑلیا جائے تو بعد میں اس کی قضا کرلی جائے۔