گھر کی تعمیر کے لیے غیر سودی قرضہ لینا



سوال:۔ہم ایک غیر مسلم ریاست میں مقیم ہیں، جہاں بغیر قرض کے گھر نہیں بنوایا جاسکتا۔ یہاں ایک مسلم بینک ہے، جو بغیر سودی قرضہ دیتا ہے۔ گھر کی تعمیر کے لیے کیا ایسے بینک سے قرض لیا جاسکتا ہے؟(مسز ملک،آسٹریلیا)


جواب:۔اگر بینک سے بغیر سود کے قرضہ ملتا ہے اور کوئی دوسری ناجائز شرط بھی شامل نہیں ہوتی تو آپ گھر کی تعمیر سمیت کسی بھی جائز مقصد کے لیے قرضہ حاصل کرسکتی ہیں۔