عورت کا شیشے کی کڑھائی والا لباس پہننا



سوال:۔ کیا عورت کا کپڑوں میں شیشے والی کڑھائی کرانا اور اس کا پہننا جائز ہے ؟ اگر جائز ہے اور کوئی عورت اُسے ناجائز سمجھ کر ایسے کپڑے پہننے سے توبہ کرلے تو کیا اس توبہ پراسے کفّارہ ادا کرنا ہوگا؟(اسما جلیل،راول پنڈی)
جواب:۔کفارہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ لباس اگر مردوں کی وضع قطع کا نہ ہو اور اس کی تراش خراش میں فاسقوں اور بدکاروں کی مشابہت نہ ہواور فخر اور مباہات کے انداز کا نہ ہو تو اس کا پہننا جائز ہے۔