پرندہ اڑ کرکسی کے گھر آجائے



سوال:۔پرندہ کہیں سے اڑ کر ہمارے گھر آجائے تو وہ ہمارا ہوجاتا ہے یا نہیں؟عاطف  علی،ساہیوال

جواب:۔پرندہ کسی کا مملوکہ نہ ہو تو جو پکڑلے اسی کا ہےاور اگر کسی کا مملوکہ  ہو تو  وہ مالک کا ہی رہتا ہے ۔جو لوگ پرندے آزاد کرتےہیں ان کو چاہیے کہ پرندہ آزاد کرتے  وقت یہ بھی کہہ دیں کہ جو پکڑ لے اسی کا ہے تاکہ دوسروں کے لیے حلال ہوجائے۔