صحت اور یادداشت کمزور ہو تو نماز کس طرح پڑھے؟
سوال:۔ایک شخص جو ضعیف العمر ہے، وہ دماغی اور قلبی مریض ہے،علاوہ ازیں کئی بدنی امراض کا حامل ہے ،انتہائی مشکل سے چلتا پھرتا اور کھاتا پیتا ہے۔وہ بڑی حد تک دماغی کنٹرول کھو چکا ہے۔ قوّتِ مدافعت بھی انتہائی کمزور ہے۔ یاد داشت بھی کمزور ہے۔ اسے نسیان کا عارضہ بھی لاحق ہے۔ان حالات میں وہ اپنی پانچ وقت نمازوں کا کیا کرے؟(عبد اللہ، لندن)
جواب:جیسے ممکن ہوسکے نماز پڑھے،قدرت اور طاقت کے موافق ارکان ادا کرے،جہاں تک ممکن ہو توجہ سے پڑھنے کی کوشش کرے ،اس کے باوجود غلطی ہوجائے تو زیادہ پریشا ن ہونے اور بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں،اللہ پاک قبول فرمائیں گے۔