پیشاب کے قطرے کپڑوں پر لگ جائیں



سوال:۔اگر شلوار پر پیشاب کے قطرے لگ جائیں تو کیا نماز ادا ہوجائے گی؟

جواب: جسم یا کپڑوں پر اگر ہتھیلی کے گڑھے (مساحتِ کف)سے زیادہ پیشاب لگا ہو تو نماز درست نہیں ہوگی، اگر پیشاب کی مقدار اس سے کم ہواور جسم یا کپڑے کو پاک کیے بغیر نماز پڑھ لی گئی تو نماز کراہت کے ساتھ اداہوجائے گی ۔