مسائل کا حل
سوال
کوئی بالغ و عاقل لڑکی وکیل کے بغیر کسی لڑکے کیساتھ نکاح کرسکتی ہے؟
جواب
کرسکتی ہے۔ایسا کرنے سے نکاح ہوجائے گا بشرطیکہ ایجاب وقبول گواہان کی موجودگی میں ہو مگر والدین کو اعتماد میں لیے بغیر ایسا کرنا سخت ناپسندیدہ ہے اور ہماری اسلامی معاشرتی اقدار کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔مزید یہ کہ اگر نکاح کفو میں نہ ہو تو لڑکی کے ولی کو بذیعہ عدالت نکاح کی تنسیخ کا حق ہوگا۔