کپڑوں کی پاکی
سوال
اسلام علیکم!! مجھے پہلے اس بات کا پتا نہیں تھا کہ کپڑوں کے صاف ہونے کے علاؤہ اسکا پاک ہونا بھی ضروری ہے بس بظاہر کپڑےکے صاف ہونے پر ہی توجہ تھی ۔ تقریباً دو سال پہلے ایسا ہوا کہ ایک ناپاک کپڑا مشین میں سب کپڑوں کے ساتھ دھل گیا مجھے بتا لگا لیکن زیادہ اہمیت نہیں دی کہ پتا نہیں تھا۔میری والدہ یا بہن مشین لگاتی ہے اور ایک سال پہلے پھر ایسا ہوا کہ بہن نے میرے کپڑے مشین میں دھو دیے ۔ اب چونکہ مجھے پتا ہے پاکی والے مسئلے کا تو میں نے ملازمہ کو اور والدہ اور بہن کو شرعی طریقہ بتانے کی کوشش کی(دوسری دفعہ ناپاک کپڑا mixہونے پر بھی بتایا تھا)لیکن کوئی serious ہی نہیں لیتا میری بات کو آپ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ میں اب کیا کروں سوچا تو یہ ہے کہ ملازمہ ہٹا کر خود کپڑے دھونا شروع کروں اور پاک کروں انہیں شرعی طریقے سے لیکن میں بیمار ہوں ابھی اور مصروف بھی تو ایک مہینے تک تو ایسا ممکن نہیں لیکن میرا دل ہر وقت اسی معاملے پر بیٹھا رہتا ہے اور الجھن رہتی ہے یہ سوچ کر بھی کہ مشین میں تو گھر کی چادریں ،mat ،سب کچھ دھلتا ہے۔۔آپ پلیز بتائیں کہ ابھی مجھے کیا کرنا چاہیے تاکہ اطمینان حاصل ہو(میں کافی عرصے سے صرف اپنے کپڑے پاک کر کے ہی پہن رہی ہوں جب سے پتا چلا)