ایصال ثواب کاآسان طریقہ
سوال
کسی کے عزیز کا انتقال ہوجائے تو اس کو کس طرح سے ثواب پہنچایاجاسکتا ہے،کوئی آسان سا عمل بتادیں جس میں ثواب بھی زیادہ ہو اورزیادہ مشقت بھی نہ ہو۔
جواب
آپ کوئی بھی نیک عمل کرکے اس کاثواب عزیز کو بخشتے سکتے ہیں،زیادہ نافع اورمفید یہ ہے کہ نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کراپنے مرحوم رشتہ دارکو ایصال ثواب کردیں۔اس کا ثواب ایک قرآن کریم کے برابر ہے اوراگر آپ روزانہ ہر نماز کے بعد اس کامعمول بنالیں تو دن میں پانچ اورمہینے میں ڈیڑھ سو قرآن پاک کا ثواب اپنے مرحوم رشتہ دارکو بخش سکتے ہیں۔