بریل قرآن کو بغیر وضو ہاتھ لگانا
سوال
نابیناؤں كے لۓ بریل زبان یعنی نقطوں كی صورت میں قرآن كریم لكھا ھوا ھو اس كو بغیر وضو كے ھاتھ لگانا كیسا ھے كیا حكم ھے؟ بینوا توجروا۔شعیب صفدر
جواب
قرآن کریم کا عربی زبان میں عثمانی رسم الخط میں ہوناضروری یے۔نابیناوں کے لئے تلاوت میں سہولت کے لیے نقطوں کی صورت میں جو قرآن لکھا جاتا ہے اس کی حیثیت قرآن کریم پر دلالت کرنے والی علامات اور نشانات کی ہے اس لئے ببے وضو اسے چھوسکتے ہیں۔