مالک مکان کرایہ دار کا مسٗلہ
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کرایہ داری کے معاہدہ میں ایک شق یہ طے پائی کہ اگر مالک مکان کرایہ دار سے گھر خالی کروانا چاہے تو اسے کرایہ دار کو ایک ماہ کا نوٹس دینا لازمی ہوگا۔ اسی طرح کرایہ دار اگر گھر خالی کرنا چاہے تو وہ بھی مالک مکان کو ایک ماہ کا نوٹس دے گا۔
اب صورت حال یہ ہے کہ کرایہ دار نے مکان خالی کر دیا ہے اور چابی/قبضہ مالک مکان کو دے دیا ہے۔ اور مکان خالی کرنے سے صرف دس دن پہلے مالک مکان کو اطلاع دی۔ اب مالک مکان کا کہنا یہ ہے کہ مجھے بقیہ بیس دن کا کرایہ بھی چاہیے،، اس لیے کہ آپ پر لازم تھا کہ آپ مکان چھوڑنے سے ایک ماہ پہلے نوٹس دیتے ۔
پوچھنا یہ ہے کہ مالک مکان کا بیس دن کا کرایہ مانگنا شرعا کیسا ہے؟
واضح رہے کہ مالک مکان نے سیکورٹی ڈیپازٹ کی رقم بھی کرایہ دار کو ابھی تک واپس نہیں کی ہے۔
جواب
صرف دس دن کا کرایہ وصول کرکے بقیہ واپس کردے۔