question about eid milad un Nabi (SAW)
سوال
Mujhay eid milad un Nabi k baray main btaen q k main bohat pareshan hun k ye manana jaez ha kya meray ghar main bohat masla ha mgr mujhay is k baray main bilkul samajh ni a rhi
جواب
پریشانیاں دور کرنے کے لیے سنت طریقہ اختیار کیجئے۔ سب سے پہلے تو صبر کریں اور یہ سوچ رکھیں کہ پریشانیاں میرے رب کی طرف سے ہیں جو میرا بدخواہ نہیں بلکہ خیر خواہ ہے اور یہ تکلیفیں اس کی طرف سے آزمائشیں ہیں جو بہت جلد دور ہوجائیں گی۔ اس کے ساتھ اس بات پر شکر کریں کہ پریشانی اتنی ہے اس سے زیادہ نہیں اور اس دنیا میں ہیں آخرت میں نہیں اور پریشانی جسم اور جان ومال پر ہے،ایمان پر نہیں۔ صبر اور شکر کے بعد نماز پر توجہ دیں ۔اسی سے ہمت آئے گی اور استقامت پیدا ہوگی اور اللہ کا قرب حاصل ہوگا۔صبر اور نماز کے بعد آیت کریمہ کا کثرت سے ورد رکھیں اور جب پریشانی زیادہ بڑھ جائے تو قرآن کریم پڑھنا شروع کردیں۔اگر خاص طور پر سورہ نوح پڑھی جائے تو غم بہت ہلکا ہوجاتا ہے۔ باقی میلاد منانے کی ضرورت نہیں بلکہ میلاد کے مقصد پر عمل کی ضرورت ہے۔ یہ غیر قوموں کاشیوہ ہے کہ سالگرہ مناتے ہیں اور عرس کرتے ہیں اور آئے دن میلے ٹھیلوں کے دن مصروف رہتے ہیں اب بد قسمتی سے ان کے دیکھا دیکھی مسلمانوں نے بھی یوم پیدائش منانا شروع کردیا ہے حالانکہ اگر یہ ضروری ہوتا تو تمام ضروری باتیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ والم نے خود بتادی ہیں پھر میلاد کے متعلق کیوں ہمیں تاکید نہیں کی؟اور صحابہ جو سچے عاشق رسول تھے انہوں نے میلاد کیوں نہیں منایا؟کیا ہمیں صحابہ سے زیادہ پیغمبر علیہ السلام سے عشق ومحبت ہے؟اگر نہیں اور یقینا نہیں تو جس کام کو انہوں نے دین نہیں سمجھاوہ ہمارے لیے بھی دین نہیں ہوسکتا۔