رشتہ داروں کے علاوہ کسی اور کو وصیت کرنا



سوال

 السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
ایک خاتون کا انتقال ہوا، ان کا کوئی رشتہ دار زندہ نہیں سوائے خالہ زاد بہن کے ایک بیٹے کے۔ شوہر کا انتقال پہلے ہوچکا ہے۔
ان کی ایک لے پالک لڑکی ہے۔ جس کے لیے مرحومہ نے چار عورتوں کے سامنے یہ وصیت کی تھی کہ میرا سب کچھ اس لڑکی کو دے دیں۔
صورت مذکورہ میں کیا حکم ہے؟؟؟                        
 


جواب

 ایک تہائی لے پالک کو اور بقیہ خالہ زاد بہن کے بیٹے کو ملے گا۔