میراث
سوال
اگر والد صاحب کسی مکان کا سودا کر لے مگر قیمت کی ادائیگی سے پہلے وفات ہو جاے اور وہ رقم اسکا بیٹا ادا کر لے تو کیا اس مکان میں بقیہ ورثاء کا بھی حصہ ہو گا یا جس وارث نے قیمت ادا کی اسی کا متصور ہو گا
جواب
مکان ورثاء میں تقسیم ہوگا اور جس وارث نے قیمت ادا کی ہے اسے ترکہ کی تقسیم سے پہلے اس کی ادا کی ہوئی رقم ملے گی۔وجہ یہ ہے کہ سودا کرتے ہیں مکان والد کی ملکیت میں آگیا تھا اگرچہ انہوں نے قیمت ادا نہیں کی تھی اور جب اسی حالت میں ان کا انتقال ہوگیا تو مکان ان کا ترکہ ہوگیا۔