me m phill ka student hoon mera thesis ka topic ha jadid muhashrati masael



سوال

میں ایم فل کا طالب علم ہوں میرا موضوع تحقیق ہے جدید معاشرتی مسائل اور فقہی تحقیقا ت جس میں ماکولات مشروبات لباس زینت کھیل گانا میڈیا ویڈیو تصویرکےجدید مسائل پر تحقیق ہے آپکے پیج پر کچھ مفید مواد ملا ہے مہر بانی فرما کرمکمل راہنمائ فرمائں جزاکم اللہ خیرا


جواب

فقہ الحلال والحرام کا موضوع جدید موضوع ہے اور اس کے بارے میں مواد کتب کے اندر منتشر صورت میں ہے۔بعض فضلاء نے اس پر لکھنا شروع کیا ہے مثال کے طور مفتی عارف علی شاہ کی دوکتابیں اس موضوع پر آ چکی ہیں۔ایک کا نام حلال وحرام کے شرعی معیارات اور دوسری کا نام حلال سرٹیفیکشن یے۔اول دارالسلام سے اور ثانی ایس سی پی کی مطبوعہ ہے۔اس کے علاوہ  مولانا سرفراز محمد نے حلال غذا جدید طب اور سائنس کے نام سے کتاب لکھی ہے جس میں فتاوی بھی شامل ہیں۔فتاوی دارالعلوم زکریا میں بھی حلال وحرام کے بارے میں مفید مواد موجود ہے۔تفہیم اسلام پر مواد موجود ہے لیکن  مکمل مواد ماہنامہ بینات کی سائٹ پر دستیاب ہے۔