انت ومالک لابیک حدیث کا مطلب
سوال
میرے والد نے مجھ سے قرض لیا اور جب میں نے تقاضا کیا تو جواب دیا کہ انت ومالک لابیک۔کیا ان کا یہ کہنا درست ہے۔
جواب
اس حدیث کی بناء پر باپ کو صرف اتنی اجازت ہے کہ وہاڑی تنگدست ہو تو بیٹے کے مال میں سے بقدر ضرورت لے سکتا ہے۔یہ مطلب نہیں کہ بیٹے کا مال ہی اس کے باپ کا ہے۔