لڑکیوں کی بے اجازت گھر سے نکل کر مطلقہ ماں کے پاس رات بسر کرنا
سوال
اسلام علیکم میری بیوی نے عدالت سے خلع حاصل کرکے علیحدہ زندگی بسر کرنی شروع کردی ہے وہ فیکٹری میں ورکر ہیں ۔ میرے پاس دو بچیاں ان کے بطن سے پیدا ہیں میں ان کی پرورش کررہا ہوں لیکن گزشتہ کچھ ایام سے میری مطلقہ نے رابطہ کرکے میری دونووں بیٹیوں بعمر سترہ سال اور بعمر چودہ برس کو میرے خلاف بھڑکایا جس کے سبب دونوں بچیاں شدید نافرمانی کی کیفیت میں آچکی ہیں ، وہ دونوں میری ماں اپنی دادی یا مجھ سے اجازت حاصل کئے بغیر اپنی ماں یعنی میری مطلقہ بیوی کے گھر جاتی ہیں اور میری اجازت کے بغیر رات بھی وہیں بسر کرتی ہیں اور بلا اطلاع اپنی مرضی سے آتی اور جاتی ہیں ۔ جب کہ میں نے اس نافرمانی سے منع کیا تو ایک بچی عمر سترہ سال نے خود کشی کرنے کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھا لیں ۔ میرا سوال ہے کہ اس کیفیت میں مجھے کیا کرنا چاہئے اور اس سلسلہ میں بچیوں اور میرے لئے اور مذکورہ مطلقہ کیلئے اسلامی شریعت کے کیا احکامات ہیں ؟