فری اسٹائل فائٹنگ
سوال
کیا فری اسٹائل فائٹنگ جائز ہے یانہیں؟
جواب
ناجائز ہے.کهلاڑی ایک دوسرے کو شدید جسمانی ایذاء پہنچاتے ہیں اور اگر کوئی ایک دوسرے کو کوئی نقصان پہنچادے تو اس پر نقصان کی کوئی زمہ داری بهی عائد نہیں ہوتی.ہر ایک دوسرے کے ضرر اور ایذاء کے درپے ہوتا ہے اور یہ بهی ممکن ہے بلکہ واقعہ ہے کہ کوئی ایک دوسرے کو شدید زخمی کردے یاہلاکت سے دوچار کردے.اسلام کهیل برائے صحت جسمانی کی تو اجازت دیتا ہے لیکن وحشیانہ پن اور درندگی کی کوئی بهی ایسا مذہب اجازت نہیں دے سکتا جس میں ذرابرابر بهی معقولیت ہو.