بے وضو طواف اور سعی کرنے کا حکم
سوال
سوال.ایک شخص کو عمرے کا طواف اور سعی کرنے کے بعد یاد آیا کہ اس کا وضو نہیں تها.اب اس پر دم دینا واجب ہے یانہیں؟
جواب
جواب.سعی تو بے وضو بهی جائز ہے اس لئے نہ دم واجب ہے نہ سعی لوٹانے کی ضرورت یے.طواف کا باوضو اعادہ واجب ہے یعنی دوبارہ باوضو طواف کرلے تو دم ساقط ہے ورنہ بے وضو طواف کی وجہ سے دم واجب ہوگا.