دوسرے کو قسم کهلانے سے قسم نہیں ہوتی
سوال
مجه سے میرے دوست نے کہا کہ تمہیں قسم ہے کہ تم جهوٹ نہیں بولوگے اور میں نے جهوٹ بول دیا کیا اب مجهے روزے رکهنے ہوں گے یا غریبوں کو کهانا کهلانا ہوگا?
جواب
جهوٹ بولنے کاگناہ ضرور ہوا ہے اس پر استغفار کریں مگر روزے رکهنا یا غریبوں کو کهانا کهلانا لازم نہیں ہوا ہے کیونکہ قسم نہیں ہوئی تهی.دوسرے کے قسم کهلانے سے قسم نہیں ہوتی البتہ اگر آپ قسم کهلانے پر کهالیتے یا دوست کے جواب میں ہاں کہہ لیتے تو پهر قسم ہوجاتی اورٹوٹنے سے کفارہ لازم ہوجاتا.