مسجد کے ملبے کا حکم
سوال
حال ہی میں ہماری مسجد میں تعمیراتی کام ہوا جس کے بعد بہت سا سامان ملبے کی صورت میں جمع ہے اب اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب
جوتعمیراتی ساز وسامان ہو جیسے اینٹیں ،سریہ ،گاڈ وغیرہ اسے مسجد کا ملبہ کہا جاتا ہے ،ملبہ کا حکم یہ ہے کہ مسجد کی تعمیر میں لگایا جائے
اگر تعمیر میں ضرورت نہ ہوتو مسجد کے لیے محفوظ کردیا جائے
اگر محفوظ کرنا ممکن نہ ہو یا ضیاع کا اندیشہ ہو تو بیچ کر رقم مسجد کے لیے محفوظ کردی جائے۔
اگر مسجد کو ابھی یا زمانہ آیندہ میں بھی ضرورت نہ ہوتو قریب ترین مسجد میں صرف کرلیا جائے۔