بچہ متولی ہوسکتا ہے یا نہیں



سوال

ایک شخص نے مسجد بنائی اور زندگی بھر وہ اس کی خدمت کرتا رہا پھر اس کا انتقال ہوگیا ،اس کی اولاد میں سے ایک چھوٹا لڑکا ہے جو ابھی پڑھ رہا ہے  کیا اسے مسجد کا منتظم مقرر کیا جاسکتا ہے؟


جواب

اگر مذکورہ لڑکا نابالغ ہے مگر سمجھدار ہے اور اہلیت رکھتا ہے تو اسے متولی مقرر کرنا درست ہے۔