تاریخ اور تقدیر
سوال
جناب محترم و مکرم مفتی صاحب حفظکم اللہ تعالی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد از سلام مسنون کیا تاریخ کا انسان کے اخلاق پر کچھ تائثیر مرتب ہوتاہے۔۔ جیساکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ فلاں آدمی جون میں پیدا ہوا ہے اسلئے ضدی ہے اور بہت سے کاموں کو شروع کرتاہے مگر پورا کسی کو نہیں کرتا وغیرہ۔۔۔؟ مطلع فرماکر ممنون فرمائیں۔ فقط والسلام مع الاکرام
جواب
شریعت میں اس کا ثبوت نہیں ہے کہ خاص تاریخوں کا اخلاق اور کردار پر خاص اثر پڑتاہے.