دوالگ ممالک میں رہنے والوں کو بھی ایک دوسرے کی میراث ملتی ہے
سوال
ایک شخص کے رشتہ دار ہندوستان میں رہتے ہیں اور ان میں سے کسی کا اانتقال ہوجاتا ہے تو پاکستان والوں کو اس کی میراث ملے گی یا نہیں کیونکہ میں نے سنا ہے کہ ایک ملک والے کو دوسرے ملک والے کی میراث نہیں ملتی ہے ؟
جواب
آپ نے جو اصول ذکر کیا ہے وہ غیر مسلموں کے لیے ہے ۔مسلمان دنیا میں کسی بھی ملک میں ہو جب اس کاانتقال ہوگا تو اس کے ورثا ء کو اس کی وراثت ملے گی خواہ اس کے ورثاء دنیا کے کسی بھی ملک میں رہائش پذیر ہوں۔