بلا اجازت حج کرنا
سوال
اگر میں خرچ برداشت کرنے کے قابل ھوتے ھوے بھی پیسے بچانے کے چکر میں یہاں حکو مت سے اجازت نامے کے بغیر حج کےلیے جاتا ھوں جو کہ یہاں کے قوانین کے خلاف ھے کیا ایسی صورت میں حج ھو جاے گا جبکہ یہاں کے علماء اکرام کی مختلف بیان ہیں کیچھ فرماتے ھیں کہ حج ھو جاے گا کیچھ کا کہنا ھے کہ دامہ دینا پڑے گا رہنمائ فرماے
جواب
کوئی حج کرلے تو اس کا حج ہوجائے گا کیونکہ حج کا تعلق افعال ارکان اور مناسک حج کی ادائیگی سے ہے البتہ بلااجازت حج کی وجہ سے قانون کی خلاف ورزی اور بد عہدی کا گناہ ہوگا۔