حکومت سعودی کی اجازت کے بغیر حج
سوال
میجھے پوچھنا تھا کہ میں سعودی عرب میں ھوں کیا حج کے لیے حکو مت کی آجازت ضروری ھے جبکہ یہاں حکو مت سے اجازت نامے کا خرچ ذیادہ ہے۔
جواب
وہاں کے قوانین اگر بلا اجازت حج کی اجازت نہیں دیتے تو ان کی پاسداری کرنی چاہیے کیونکہ ویزہ لیتے وقت وہاں کے قوانین کی تعمیل کا آپ نے عہد کیا ہے اور عہد کو شدید مجبوری اور ٹھوس عذر کے بغیر نہیں تھوڑنا چاہیے علاوہ ازیں قانون کی خلاف ورزی میں عزت وآبرو بھی داؤ پر لگ جاتی ہے اور مسلمان کے لیے روا نہیں ہے کہ وہ اپنے کوذلیل کرے یااپنی آبرو داؤپر لگائے ،اس کے باجود اگر کوئی نفل یا فرض حج کرلے گا تو اس کاحج ادا ہوجائے گا۔کیونکہ حج کی ادائیگی کا تعلق اس کے ارکان اور شرائط کے ساتھ ہے اور جو شخص ان ارکان کو ادا کرلے گا اس کا حج ادا ہوجائے گا۔