شب برات کی حقیقت کیا ہے؟
سوال
شب برات کی حقیقت کیا ہے؟ اس رات کا جگانا اور روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب
اس رات کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے وہ احادث اگر چہ فردافرداضیعف ہیں تاہم فضائل میں اگر احادیث زیادہ ہوں تو ان کے مجموعہ سے فضیلت ثابت ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ اس امت کے سلف صالحین اور نیک لوگوں نے بھی اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھا یا ہے چنانچہ اس رات نماز ،تلاوت ،ذکر اور دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔اس دن کا روزہ بھی ضعیف حدیث سے ثابت ہے اس لیے کوئی رکھ لیے تو فضیلت کا حصول ہے اور اگر کوئی فضیلت کا قائل نہ ہو تو اس پر نکیر نہیں کرنی چاہیے۔بہرحال شب برات بھی ایک بابرکت اور فضیلت والی رات ہے اور حتی الامکان اس کی فضیلت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔