مرتد ہونے کے عوض ملنے والے مال کاحکم



سوال

کیا فرماتے ہے علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص مال کی لالچ میں مرتد ہو کر ںصرانی بن گیا ۔کچھ وقت کے بعد اسے احساس ہوا اور وہ پھر سے مسلمان ہو گیا اب سوال یہ ہے کہ جو مال اسے نصرانی بننے کے لیئے دیا گیا تھا کیا اسکا استعمال یہ کر سکتا ہے یا اس مال کو صدقہ کرنا ہو گا یا ان نصرانیوں کو لوٹانا ہو گا ؟


جواب

جو مال نصرانی بننے کے عوض لیا تھا وہ حرام تھا اور اس کا استعمال ناجائز اور اسے واپس کرنا واجب ہے۔