گرمی کی شدت سے روزہ توڑدیا تو قضا ہے کفارہ یا دونوں



سوال

رمضان میں اگر گرمی کی وجہ سے روزہ توڑنا پڑے تو بعد میں اس روزے کی صرف قضا لازم ہو گی یا کفارہ بھی ادا کرنا پڑے گا؟


جواب

اگر جان جانے یاعضو تلف ہونے یا ناقابل برداشت تکلیف میں پڑنے کا اندیشہ ہواور روزہ توڑ دیا تو صرف قضا  ہے کفارہ نہیں،اگر اس قسم کی مجبوری نہ تھی  تو قضا اور کفارہ دونوں ہیں۔