بچہ کا مذہب کیا ہوگا؟
سوال
ایک لڑکے والدین مسلمان نہیں ہیں تو وہ کیا کہلائے گا؟
جواب
اگر وہ لڑکا بالغ ہے یا بالغ تو نہیں مگر سمجھدار ہے اور کفر اور اسلام کے فرق کو سمجھتا ہے تو وہ والدین میں سے کسی کے تابع نہیں اور اور اگر وہ ناسمجھ ہے تو ماں باپ میں سے جس کا مذہب بنسبت دوسرے کے اچھا ہوگا بچہ کا وہی مذہب ہوگا مثلا مسلمان اور کافر کا بچہ مسلمان ہوگا اور کافر اور کتابی کا بچہ کتابی ہوگا۔قاعدہ یہ ہے کہ سمھدار بچہ کسی کے تابع نہیں ہوتا اور ناسمجھ اپنے والدین میں سے جس کا مذہب دوسرے کےمقابلے میں کم برا ہو اس کے تابع ہوتا ہے۔