کیا روحیں حاضر ہوتی ہیں ؟



سوال

کیا جمعرات جمعرات کو روحیں آتی ہیں اور کھانا مانگتی ہیں اور کھانا نہ دو تو بد دعا دیتی ہیں؟


جواب

من گھڑت بات اور بے حقیقت افسانہ ہے  جس کا حقیقت  سے کوئی تعلق نہیں ۔ روح اگر گناہ گار ہے تو اس کا مقام سجین یعنی  دوزخ ہے اور دوزخ پر ایسے سخت فرشتوں کا پہرہ ہے کہ کوئی وہاں سے نکل نہیں سکتا اور اگر روح نیک ہے تو اس کا مقام علیین ہے اور وہ جنت کے باغات میں پھرتی ہے وہاں کے میوے  کھاتی ہے اور نعمتوں سے لطف اندوز ہوتی ہے تو اسے کیا ضرورت ہے کہ جنت کو چھوڑ کر دنیا کی گندے اور بدبودار ماحول میں آئے۔دراصل حکم الہی کی پابند ہوتی ہےاور حکم الہی کے بغیر کہیں بھی حرکت نہیں ،کرسکتی ۔یہ کہنا کہ روحیں حاضر ہوکر کھانا مانگتی ہے،یہ وہ خیال لگتا ہے جو سالگرہ کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ سالگرہ کے موقع پر کھانے پینے کی ابتدا اس خیال سے ہوئی کہ پیدائش کےدن روحیں آتی ہیں اور کھانا مانگتی ہیں اور اگر کھانا نہ دیاجائے تو تکلیف میں مبتلا کردیتی ہیں۔