جب ماں اور اجنبیہ دونوں اجرت مانگتی ہوں تو حق رضاعت کسے حاصل ہوگا؟
سوال
ماں بھی اجرت مانگتی ہو اور کوئی عورت بھی
بلا اجرت دودھ پلانے پر تیار نہ ہوتو دودھ پلانے کا حق کسے ہوگا؟
جواب
اگر ماں مفت میں پلاتی ہے یا اتنی اجرت
مانگتی ہے جتنی وہ اجنبیہ مانگتی ہے تو ماں کا حق پہلے ہے اور اگر دوسری عورت مفت میں
تیار ہو اور ماں اجرت مانگے یا دوسری عورت ماں سے کم اجرت پر پلانے پر تیار ہو تو دوسری
عورت کو بچہ دودھ پلانے کے لیے دیا جائے گا ۔