نام تبدیل کرنا



سوال

سوال:لوگ آج کل بچوں کے نام تبدیل کرتے رہتے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے؟


جواب

جواب:نام برا ہو تو رکھنا ہی نہیں چاہیے اور رکھ دیا ہے تو تبدیل کردینا چاہیے۔نبی کریم ﷺ نے بہت سے صحابہ کے نام تدبیل کردیے تھے اور ترمذی شریف کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ برے نام تبدیل فرمادیا کرتے تھے،احادیث ایسے بہت سارے ناموں کی فہرست ملتی ہے جو خود پیغمبر علیہ السلام نے بدل دیے تھے۔اس لیے نام شریعت کے مطابق نہ ہو تو بدلنا چاہیے اور شیریعت کے موافق ہو تو پھر اسے بدلنا ثابت نہیں۔