بے وضو قرآنی آیات کمپوز کرنا



سوال

سوال۔۔۔میں اردو کمپوزنگ کرتا ہو اور کمپوز کرتے ہوئے قرآنی آیا ت بھی آجاتی ہیں  تو کیا میں بے وضو کوئی آیت کمپوز کرسکتا ہوں؟


جواب

الجواب۔۔۔اس بارے میں کچھ علماء کا خیال ہے کہ کمپوزنگ کرتے وقت بھی باوضو ہونا شرط ہے۔ان کی رائے میں کتابت اور کمپوزنگ کا حکم ایک ہے مگردونوں میں فرق ہے اور بے وضو آیا ت کمپوز کرنا جائز معلوم ہوتا ہے البتہ کوئی احیتاط پر عمل کرتے ہوئے وضو کا اہتمام کرتا ہے تو دوسری بات ہے۔